کے آر ایل ٹیم نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پرسوں سوئی سدرن گیس کے خلاف آمنے سامنے ہوگی

جمعہ 20 جنوری 2017 12:07

اسلام آباد ۔ 20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوئی سدرن گیس کے خلاف اپنا گروپ میچ پرسوں اتوار کو کے پی ٹی سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گی، خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم کے کوچ سجاد محمود نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور کے آر ایل کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان نیوی کے ساتھ رکھا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، پاکستان سٹیل اور کراچی یونائیٹڈ، گروپ سی میں کراچی الیکٹرک، پی آئی اے اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز جبکہ گروپ دی میں میزبان نیشنل بینک، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے آر ایل ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ اپنے گروپ سے ٹاپ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،22 رکنی کے آر ایل ٹیم میں ضیاء اسلام (کپتان) رضوان آصف (وائس کپتان)،دیگر کھلاڑیوں میںگول کیپرزثاقب حنیف اور محمد بوٹا، احسان، محمد شاہد، ذیشان، احمد نوید، وسیم، شہزاد، قدیر، یاسر آفریدی، عادل، اظہارالحق، رجب، افتخار، عمیر، مرتضیٰ، عمران، عدنان، حنیف اور دانش شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:07:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :