ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز25 جنوری کو ہوں گے

جمعہ 20 جنوری 2017 12:07

اسلام آباد ۔ 20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز 25 جنوری سے دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ٹرائلز کے دوسرے مرحلے میں 4 قومی کھلاڑی محمد عابد علی اکبر، عابد مشتاق، یاسر حان اور مزمل مرتضی کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزمل مرتضیٰ دبئی میں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا جس کی بنا پر ٹرائلز ملتوی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں سے دو کھلاڑیوںکا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔ اعصام الحق اور عقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا ہے وہ ڈائریکٹ ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان مجموعی طور پر4 کھلاڑیوں کا انتحاب کرے گا۔ محمد خالد رحمانی نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے 12سال بعد پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی دی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ 3 سے 5 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:07:30