بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان بھیس بدل کر کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 13:28

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان بھیس بدل کر کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری۔2017ء ) بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے بھیس بدل کر نئی دہلی کے ایک کلب میں بچوں کو کرکٹ سکھانا شروع کردی ۔

(جاری ہے)

34سالہ یوسف پٹھان نے کار بنانے والی ایک کمپنی کے تعاون سے بھیس بدل کر نئی دہلی کے ایک کلب کا دورہ کیا جہاں پہلے وہ بچوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کے اسرارورموز سے آگا ہ کرتے رہے اور پھر بلا پکڑ کر میدان میں آگئے ، پہلے اس کلب کے باؤلرز نے انہیں عام شہری سمجھ کر باؤلنگ کی لیکن جب انہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی کے جوہر دکھانا شروع کیے تو ان باؤلرزکے چھکے چھوٹ گئے،کلب کے دیگر کرکٹرز ان کی بلے بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے،بعد ازاں انہوں نے جب اپنی نقلی وگ اور داڑھی اتاری تو بچے ان کا اصل روپ دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور یوسف پٹھان نے بھی کھلاڑیوں کو بلے اور ٹوپیاں دستخط کرکے پہنائیں ۔

Invalid url
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 13:28:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :