جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 19 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:06

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 19 رنز سے ہرا دیا

سینچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن ٹیم 127 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ڈیبیو میچ کھیلنے والے لنگی نیڈی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینچورین میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹی 20 میچ کو بارش کے باعث 10 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے 40 اور کپتان فرحان بیہاردین نے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نوان کلاسیکر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ دس اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ نیروشن ڈکویلا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لنگی نیڈی اور عمران طاہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیڈی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 12:06:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :