دوسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، نسیم اختر اور شیخ محمد مدثر 26 جنوری کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) جوبلی انشورنس دوسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 26 جنوری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، پنجاب کے کیوئسٹس نسیم اختر اور شیخ محمدمدثر فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے سنوکر ہال میں جاری چیمپئن شپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دو ٹاپ کیوئسٹس نسیم اختر اور شیخ محمدمدثر نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے کیوئسٹ نسیم اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہی عمراظہر کو بیسٹ آف سیون فریمز میں 4-0 فریمز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، نسیم کی جیت کا سکور 70-17، 52-50، 54-09 اور 56-15 رہا، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے شیخ محمدمدثر نے خیبرپختونخوا کے محمدرفیق کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 15:19:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :