بنگلہ دیش کو ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ شکست،نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ9وکٹوں سے جیت لیا

پیر 23 جنوری 2017 14:23

بنگلہ دیش کو ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ شکست،نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ9وکٹوں سے جیت لیا

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ کردیا،نیوزی لینڈ نے 109رنزکا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹام لیتھم 41،گرینڈ ہوم33 اور جیت راول 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی کومیچ میں 8وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش پر پہلی اننگز پر 65رنز کی برتری حاصل کرلی،جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 173رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد اللہ38،سمویا سرکار36،تسکین احمد33اور قمرالاسلام ربی25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ،ٹیم سائوتھی اور ویگنر نے 3,3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 109رنزکا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹام لیتھم 41،گرینڈ ہوم33 اور جیت راول 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی کومیچ میں 8وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:23:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :