مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی

پیر 23 جنوری 2017 15:42

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری۔2017ء ) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی فاتح فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وہ اپنی ٹیم اور شائقین کرکٹ کی توقعات پوری نہیں اتر سکے تھے اور اپنی خراب بیٹنگ فارم سے مایوس ہوکر انہوں نے کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

42سالہ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فزیکل ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاری کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کیمپ 24 سے 30 جنوری تک اسلام آباد میں لگایا جارہا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 15:42:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :