ٹیم مینجمنٹ بطور بیٹر مجھے بہتر طریقے سے استعمال کرسکتی ہے: شاداب خان

ٹی ٹونٹی میں مسلسل اسکور کرنا مشکل نہیں ہے لیکن مؤثر پرفارمنس دینا اصل چیلنج ہے : آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2024 12:57

ٹیم مینجمنٹ بطور بیٹر مجھے بہتر طریقے سے استعمال کرسکتی ہے: شاداب خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اپریل 2024ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے اختتام کے بعد ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹنگ نمبر کی ترجیح کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ شاداب خان نے کہا کہ “میں نے پی ایس ایل میں 3 اور 4 پر بیٹنگ کی جہاں میں آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔

تاہم میں فلوٹر ہونے میں بھی کوئی برائی محسوس نہیں کرتا"۔ شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی۔ شاداب خان پی ایس ایل 9 میں اپر آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک تھے لیکن ان کی قومی ٹیم میں ان کا بیٹنگ نمبر آج تک طے نہیں ہوسکا۔ آل راؤنڈر نے وضاحت کی کہ "میرا نقطہ نظر ہے کہ جب بھی مجھے موقع ملے تیز رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی میں مسلسل اسکور کرنا مشکل نہیں ہے لیکن مؤثر پرفارمنس دینا اصل چیلنج ہے‘۔ شاداب خان نے پی ایس ایل میں اپنے کیرئیر کا آغاز نچلے درجے کی بیٹنگ سے کیا لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے خود کو ہائی آرڈر بیٹنگ کے قابل بنا لیا۔ ٹاپ آرڈر میں بلے کے ساتھ ان کی شاندار کارکردگی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تاریخ میں ان کے تیسرے پی ایس ایل ٹائٹل کی رہنمائی کی۔ لیگ سپنر کو قومی T20I ٹیم کے نائب کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد رضوان کو شاہین شاہ آفریدی اور بعد میں بابر اعظم کے دور میں کپتان بنایا گیا۔
وقت اشاعت : 22/04/2024 - 12:57:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :