ایرون فنچ ٹی ٹونٹی کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے سے 26 رنزوں کی دوری پر

جمعرات 16 فروری 2017 14:35

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایرون فنچ کو کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 26 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، وارنر نے 1686 اور واٹسن نے 1462 رنز بنا رکھے ہیں، فنچ نے 2011ء میں ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے اب تک 28 میچز میں 974 رنز بنا رکھے ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج جمعہ کو سری لنکا کے خلاف شیڈول سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فنچ کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 156 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 14:35:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :