دنیا کا نمبر ایک بائولر بننے کے بارے کبھی نہیں سوچا تھا، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشنز کا دفاع ہدف ہے، عمران طاہر

جمعرات 16 فروری 2017 19:48

دنیا کا نمبر ایک بائولر بننے کے بارے کبھی نہیں سوچا تھا، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشنز کا دفاع ہدف ہے، عمران طاہر
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر نے کہا کہ میں نے کبھی دنیا کا نمبر ایک بائولر بننے کے بارے نہیں سوچا تھا لیکن اب ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشنز کے دفاع کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ طاہر کو اس وقت ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں دنیا کے نمبر ایک بائولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیلنا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور ساتھی کھلاڑیوں کی راہنمائی سے ہی میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں، دنیائے کرکٹ میں مجھ سے زیادہ اچھے اور تجربہ کار بائولرز موجود ہیں اور ان سب کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنا یقیناً بڑا کارنامہ ہے اور یہ میرے لئے بہت اسپیشل بھی ہے، اب دونوں فارمیٹس میں طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشنز کا دفاع کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے میں سخت محنت کے تسلسل کو جاری رکھوں گا۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 19:48:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :