رواں برس شیڈول آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے دو روزہ ٹرائلز (آج) سے شروع ہونگے

دو روزہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا

منگل 21 فروری 2017 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) رواں برس شیڈول آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے دو روزہ ٹرائلز (آج) بدھ سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے، دو روزہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کیا جائیگا پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ٹیم کے چنائو کیلئے حتمی ٹرائلز 22 اور 23 فروری کو کراچی میں منعقد ہوں گے ،ْ سلیکشن کمیٹی منتخب ہونے والے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کرے گی۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:31:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :