نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی لیگ، لنکاشائر نے دوبارہ پاکستانی فاسٹ بائولر جنید خان کی خدمات حاصل کر لیں

منگل 21 فروری 2017 16:15

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) انگلش کائونٹی کلب لنکا شائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے دوبارہ پاکستانی فاسٹ بائولر جنیدخان کی خدمات حاصل کر لیں۔ نئے معاہدے کے تحت جنیدخان ایونٹ کے تمام گروپ اور ناک آئوٹ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ جنید خان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت لنکا شائر دو بار 2011ء اور 2014ء سیزن میں ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

(جاری ہے)

لنکاشائر ہیڈکوچ گلین چیپل کے مطابق جنیدخان بہترین بائولر ہیں ان سے دوبارہ معاہدہ اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ وہ رواں برس بھی شیڈول ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ 27سالہ جنیدخان نے اپنے بیان میں کہا کہ لنکاشائر سے دوبارہ معاہدہ کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں، عمدہ پرفارمنس سے کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ جنید کو 22 ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 9 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 16:15:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :