پیپلزپارٹی نے76 صفحات پرمشتمل انتخابی منشور کا اعلان کردیا
اب روٹی کپڑا مکان نہیں،”بھوک مٹاؤ“پروگرام شروع کریں گے،منشورمیں لونگ ویج، صنعت وزراعت کی ترقی،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے،ڈیمز بنانے،طلباء یونین اورٹریڈیونین پرپابندی ختم کرنے،تعلیم وصحت میں بہتری لانے کے اقدامات کیےجائیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جون 2018 18:35
(جاری ہے)
بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان بچانا ہے۔ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن ملک میں موجودہ معاشی صورتحال مستحکم نہیں ہے۔
ملک کی موجودہ معیشت غیرمستحکم اورناقابل برداشت ہے۔ پاکستان مقروض اورمفلوج ہوچکا ہے۔ جبکہ کشکول توڑنے والوں نے قرض لیے۔عوام کو بھوک پیاس اور لاچارگی کے خوف سے آزاد کرائیں گے۔ہم پیپلزفوڈپروگرام بھی متعارف کرائیں گے۔ اس پروگرام کےذریعےغذائی قلت کا مقابلہ کریں گے۔ عوام اور ریاست کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔ ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی جڑیں گہری کرنا بھی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ جس کے تحت پارلیمنٹ اور دیگر ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط بنائیں گے۔ دنیا میں پاکستان کی عزت بحال کرائیں گے۔ اقتدار میں آکر قومی پیداوار میں اضافے کیلئے مقامی کاشتکاروں کو سبسڈی دی جائے گی۔ صنعت اور زراعت کوفروغ دیں گے۔ سندھ میں کھارے پانی کومیٹھے پانی میں تبدیل کریں گے۔ اسی طرح نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے جبکہ خواتین کی اقتصادی خودمختاری بھی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ لاکھوں سرکاری ملازمین کی اجرت اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا۔ ہم نے ماضی میں بھی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔ جبکہ ماضی کی حکومت نے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سیاسی جدوجہد کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ احتساب کے تمام ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ خاموش تماشائی بن کر ریاست و معیشت کو لاحق بحرانوں کو دیکھتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کے باوجود پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی اصلاحات کو منقطع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلالہ حملے کے بعد7 مہینے تک نیٹوسپلائی بند کیے رکھی۔ امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ پہلی مرتبہ ایک سپر پاور ملک کومعافی مانگنی پڑی۔ سلالہ میں حملہ ہوا توہم نے شمسی ایئر بیس بند کردیا۔ دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.