
بچوں کو تعلیم مل رہی ہے تربیت نہیں
بچوں کی زندگیاں ماں ناپ کے گردگھومتی ہیں۔ بچہ ہر معاملے میں ان کا محتاج نظر آتا ہے۔ اپنی زندگی کا ہرمشورہ اور فیصلہ بچے اپنے ماں باپ کی مرضی سے کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعلیم کے بغیر دنیا میں بہت سی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو نکھارتی اور سنوارتی ہے
جمعرات 25 اگست 2016

بچوں کی زندگیاں ماں ناپ کے گردگھومتی ہیں۔ بچہ ہر معاملے میں ان کا محتاج نظر آتا ہے۔ اپنی زندگی کا ہرمشورہ اور فیصلہ بچے اپنے ماں باپ کی مرضی سے کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعلیم کے بغیر دنیا میں بہت سی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو نکھارتی اور سنوارتی ہے۔ جونہی بچہ اپے پیروں پر کھڑا ہوتا ہے ماں باپ اسے دنیا وی تعلیم دینے میں مصروف کر دیتے ہیں ۔ جیسے بچہ سمجھ دار ہونے لگتا ہے ماں باپ اس پر زور دینا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر ، انجینئر وغیرہ بن کر ان کا نام روشن کرے۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ ماں باپ کا اصل مقصد بچوں کو دنیاوی تعلیم دینا ہوتا ہے؟ کیا تعلیم اور تربیت کے موازنے میں تعلیم کو برتری حاصل ہے ان سوال کاجواب یہ ملتا ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں کی تربیت نہیں کر رہے بلکہ صرف تعلیم حاصل کرنے پر ہی زور دے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اگر ماں باپ کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوگا تو بچوں کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوگا اگر ماں باپ کسی کیسی کے ساتھ بُرا سلوک کریں گے تو بچہ بھی سب کے ساتھ بُرا سلوک کرے گا۔ بزرگوں کی اہمیت کیا ہے بڑوں کے ساتھ حسن سلوک کیسے کرنا ہے سب کچھ ماں باپ ہی بچوں کو سکھاتے ہیں۔ حقوق العباد کا اصل انسانیت کی خدمت کرنا۔ سب انسانوں سے محبت کرنا ان کے دردکو اپنا درد سمجھنا، ان کی خوشی میں شریک ہونا ہے بچہ حقوق العباد صرف اس وقت سیکھ سکتاہے۔ جب ماں باپ اس کو سکھائیں گے۔ ماں باپ کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ان کی تربیت بھی کریں تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھا انسان بن سکیں اور علم و ادب ے تقاضوں سے اچھ طرح واقف ہو جائیں ۔ اولاد کی تعلیم و تربیت میں والدین کا اہم کردار ہے۔ والدین چاہیں تو اپنی اولاد کی اچھی یا بُری تربیت کریں۔ لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کو بہتر انسان بنائیں انہیں اچھے بُرے کی تمیز سکھائیں۔ آج کے دور میں اولاد کیاچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کی بھی ضرورت ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Bachoon Ko Taleem Mill Rahi Hai is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 August 2016 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.