
اوورسیز پاکستانیز ہمارے دل کے قریب
ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے
منگل 8 جولائی 2025

بلا شبہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسی لیے ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔اسی جذبے کے تحت امسال حکومتِ پاکستان اوراوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 13سے15اپریل2025تک تین روزہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا’’اوورسیز پاکستانیزکنونشن‘‘وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےکنونشن سینٹرمیں منعقد کیا گیا۔یہ کنونشن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک قومی عزم کا اظہار تھاکہ پاکستان اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو، جو برسوں سے دورِ وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔
(جاری ہے)
کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا تھا۔
حکومتِ پاکستان نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا ۔ ہوائی اڈوں پر ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ والہانہ استقبال، مکمل پروٹوکول، خیرمقدمی بینرز، عوامی سطح پر تقریبات اور عزت و تکریم کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن وزیرِاعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے ذریعے ایک ایسا موقع فراہم کیا گیاجہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوئے۔ مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاونٹرز قائم کیے گئے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ یہ اقدام اس بات کا مظہر تھا کہ اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن اور حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور فوری حل فراہم کرنے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے۔اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی اور ان کے لیے موجود سہولیات و پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پرسنجدگی سے غور بلکہ عملدر آمد کیا جارہا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کی وطن آمد صرف جسمانی نہیں، بلکہ ایک روحانی بندھن کی تجدید تھی۔پورا پاکستان ان کی آمد کا منتظر تھا۔چشم ما روشن ،دل ماشاد کیساتھ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن نے ان کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔
کنونشن میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، وفاقی وزراء، سینیٹرز، ارکان پارلیمنٹ، بیرون ملک تعینات پاکستانی سفراء اور مختلف شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات بھی شریک ہوئے۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف گونرزسید قمر رضا نےتقریب سے افتتاحی خطاب کیا۔سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کنونشن کے شرکاء کوان شایان شان عشائیہ دیا۔ اس کے اگلے دن وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکاء کے اعزاز میں عشائیہدیا۔ آرمی چیف اور وزیراعظمنےکنونشن سے تاریخی خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کنونشن سے خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے لیےتاریخی اور خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا۔
اوورسیزپاکستانی کنونشن کااولین مقصد اوورسیزپاکستانیوں کی خدمات کوسراہنا تھا۔اس اہم کنونشن کا مقصد دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو وطن عزیز سے جوڑنا، ان کے مسائل کو سننا اور ان کی تجاویز کی روشنی میں قومی پالیسیوں کو بہتر بنانابھی تھا ۔اس اہم موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات اور ملکی معیشت میں ان کے کردار کو سراہا گیا، جب کہ کنونشن کے ذریعے ان کے مسائل اور تجاویز کو بھی سنا گیا۔ ایوان بالا سینیٹ اور قومی اسمبلی میںپاکستانی تارکین کے مسائل پر بحث اور قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔اوورسیزپاکستانی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اوورسیزپاکستانی ہرسال اربوں ڈالرکی ترسیلات زربھجواتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے 160 ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی موجود ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور چہرہ ہیں۔ اوورسیزپاکستانی ہماری شان اورسروں کاتاج ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کاملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردارہے، اوورسیز کا ملکی ترقی میں اہم کردارہے۔ اوورسیزپاکستانیوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی بہتری کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔ اوورسیزپاکستانیز حکومت وقت کے ساتھ کھڑے ہیں، اورامید کرتے ہیں حکومتی اقدامات اور پالیسی سے اوور سیزپاکستانیوں کےلیے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ ان شااللہ پاکستان اب ترقی کی منازل طے کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں جو ترقیاتی کام کیے ہیںوہ قابل تعریف خاص طور پر طلبہ و طالبات کیلئے جوسکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ سکیم شروع کی وہ بہت اچھے اقدام ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانی کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم میاں محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومتی کوششوں سے ڈیفالٹ کے دہانے پر موجودپاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، ماہ اپریل میں او پی ایف کے زیراہتمام کنونشن ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، اوورسیز پاکستانی اب راج کریں گے، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ہم دنیا کے ساتھ ملکر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منازل حاصل کرسکتے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی ہے۔
کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا مقصد سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے اپنے وطن کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف سمندر پار پاکستانیوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھرپور اقداما ت کر رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی نمایاں خدمات قابل تعریف ہیں۔کنونشن نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے تجربات، خیالات اور تحفظات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا،اوورسیز پاکستانیوں اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوا، پاکستان کے عالمی روابط کو مضبوط بنانے اور وطن کے ساتھ اپنے تعلق کے مضبوط احساس کو فروغ ملا ہے۔
یہ کنونشن سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے قابل تحسین ہیں۔ او پی ایف پاکستان کی خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قومی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی اور جدت کو آگے بڑھانے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Overseas Pakistanis Hamare Dil Ke Qareeb is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 July 2025 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.