عام انتخابات میں قومی وطن پارٹی پی کے 28 الائی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی‘ جاوید خان تھاکوٹ

ہفتہ 23 جون 2018 23:32

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں قوم کی ترقی، خوشحالی اور خدمت پر یقین رکھتی ہے، عام انتخابات میں پی کے 28 تحصیل الائی سے قومی وطن پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 28 جاوید خان تھاکوٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی نمائندہ واحد جماعت ہے جو ہر محاذ پر پختون قوم کی بقا اور ترقی کیلئے لڑتی ہے، تحصیل الائی کو سابق ادوار میں مکمل طور پر منتخب ممبران نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے لیکن انشاء الله اقتدار میں آ کر الائی کی پسماندگی کو دور کریں گے۔ انہوں نے الائی کے غیرت مند اور جرات مند عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ آنے والے انتخابات میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ الائی کی بنیاد میں اپنا حصہ شامل کریں، پندرہ سال تک مسلسل جمعیت علمائے اسلام کے منتخب ایم پی اے الائی کی واحد شاہراہ کو بھی نہ ٹھیک کر سکے اور عوام آج بھی کھنڈرات نما سڑک پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الائی میں تمام رابطہ پلیاں اس جدید دور میں بھی لکڑی کی بنی ہیں جن پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، انشاء الله قومی وطن پارٹی اقتدار میں آ کر الائی کے عوام کو ان کا حق دلوائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں