نوتعینات ڈی پی او بٹگرام کی پریس کلب اراکین سے تعارفی ملاقات

،آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتا ہوں مقامی صحافیوں کی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہے ، رئوف قیصرانی

جمعہ 29 جون 2018 21:32

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) نوتعینات ڈی پی او بٹگرام رئوف قیصرانی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتا ہوں مقامی صحافیوں کی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہے میرٹ کی بالادستی کو ہر حال یقینی بنایا جائے گا مظلوم طبقے کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دونگامیرے لیے بٹگرام کے تمام طبقات یکساں برابر ہیں کوئی اس غلط فہمی میںہرگز نہ رہے کہ انکے خلاف پولیس کاروائی نہیںہوسکتی ۔

وہ پریس کلب اراکین سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بٹگرام پریس کلب کا نمائندہ وفد سنیئر صحافی عبدالرحمن خان کی قیادت میں نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رئوف قیصرانی کیساتھ انکے آفس میں تعارفی ملاقات کی پریس کلب کے نمائندہ وفد میں نادرخان بٹگرامی،محمد ہلال یوسفزئی،عطاء الرحمن،عبدالوہاب اور دیگر ورکنگ صحافی شامل تھے تعارفی ملاقات کے دوران نوتعینات ڈی پی او رئوف قیصرانی کا کہناتھاکہ ضلع بٹگرام کے تمام طبقات میرے یکساں برابر ہیں چارج سنبھالتے ہی میں نے ماتحت پولیس اہلکاروں پر واضح کردیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے بٹگرام جہنم بنادیں مظلوم طبقے کی دادرسی میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی ڈی پی او کا کہناتھا کہ آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتا ہوں مگر صحافیوں زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تصویر کا ایک رخ پیش کرنے کے بجائے دونوں رخ سامنے لائیں گے توعلاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے مقامی صحافیوں کی تعاون سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کریں گے ڈی پی او کا کہناتھا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی بٹگرام بازار سے ٹریفک مسائل ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ مقامی عوام کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہ ہو پولیس اور عوام کے مابین باہمی اعتماد کا فضا قائم کریں گے اور قانون شکن عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں