بٹگرام کی علاقائی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ،جے یو آئی ف کے رہنما حاجی فقیر محمد خان بانڈیگو نے آزادامیدواروں کی حمایت کردی

جمعہ 29 جون 2018 21:32

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) بٹگرام کی علاقائی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ،جے یو آئی ف کے رہنماو سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمد خان بانڈیگو نے آزادامیدواروں کی حمایت کردی سابق وفاقی وزیر کی سپورٹ سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا عطاء محمد یشانی ،آزاد امیدوار قومی اسمبلی سعید احمد ملکال نے روایتی سیاستدانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی جبکہ ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کی مشکلات میں مزید اضافہ تفصیل کیمطابق جمعہ کے روز اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر و آزاد امیدوار مولانا عطاء محمد دیشانی اور انکے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی سعید احمد ملکال کی مرکزی الیکشن آفس کا افتتاحی منعقد ہوئی جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر جے یو آئی ف کے رہنماو سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمد خان بانڈیگو نے آمدہ انتخابات میں مولانا عطاء محمد دیشانی اور سعید احمد ملکال کی حمایت کا اعلان کردیا انکا کہناتھا کہ بٹگرام گروپ کی روایتی جنبہ سیاست سے دلبرداشتہ ہوکر آزادامیدواروں کو بھرپور سپورٹ کروں گا انکا کہناتھا کہ میں نے ہر دور میں ظالم مقابلے میں مظلوم کی حمایت کی ہے لیکن بعض سیاستدانوں نے بہت مایوس کیا ہے مولانا عطاء محمد دیشانی اور سعید احمد ملکال سے توقع ہے کہ وہ بٹگرام اقوام کی نمائندگی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے امیدوار قومی سعید احمد ملکال نے حاجی فقیر محمد خان بانڈیگو کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاستدانوں نے اپنے دور اقتدار میں بٹگرام کو مایوسی اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا کسی نے مذہب کے نام پرعوام کو دھوکہ دیا اور کسی نے جنبہ سیاست پر اپنی سیاسی دکان چمکائی اور بٹگرام پسماندگی کی دلدل میں پھنستا گیا مجھ سے زیادہ اگر کسی امیدوار میں اہلیت ہے تو عوام انکو ووٹ دیں اگر نہیں تو آمدہ میں مثبت تبدیلی کیلئے ہمیں سپورٹ کریں کسی بھی موقع پرعوام کومایوس نہیں کریں گے امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا عطاء محمد دیشانی نے اپنے خطاب میں موروثی سیاستدانوں کو اڑے ہاتھوں لیا انکا کہناتھا الیکشن آفس کی افتتاحی میں کثیرتعداد میں عوام کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام ان روایتی سیاستدانوں سے چٹکارہ چاہتے ہیں 25جولائی کے یہاں کے عوام پلاسٹک پائپ کی سیاست کا خاتمہ کریں گے بٹگرام کے سیاسی خوانین نے اقوام کو اپس لڑانے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ انکو سیاسی فائدہ مل سکے لیکن انکی ہر چال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انکا کہناتھاکہ آمدہ انتخابات دھاندلی نہ کرونگا اور نہ کسی کو کرنے دونگا اگر کسی نے ہمارے ساتھ دھونس دھاندلی کرنے کی کوشش بھی کی تو میرے پاس ایسا فورس ہے کہ انکوپھر چھپنی کی جگہ نہیں ملے گی اقوام بٹگرام کے سوداگروں پر واضح پیغام دیناچاہتا ہوں کہ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے دولت کی چمک دھمک پر غریب عوام کے ضمیر نہیں خرید سکتے میں غریب طبقے کا نمائندہ ہوں قوم کو کسی بھی کھڑی پر مایوس نہیں کروں گا

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں