جیکب آباد:روڈ کھلوانے والی پولیس روڈ بند کرانے لگی

قائد اعظم روڈ پر پولیس نے دونوں اطراف سے پولیس موبائل کھڑی کرکے روڈ بند کردیا عوام پریشان

منگل 14 مارچ 2017 19:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) روڈ کھلوانے والی پولیس روڈ بند کرانے لگی قائد اعظم روڈ پر پولیس نے دونوں اطراف سے پولیس موبائل کھڑی کرکے روڈ بند کردیا عوام پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں قانون پر عمل کرنے کے بجائے غلط طریقے اختیار کیے جارہے ہیں گزشتہ روز سیکورٹی کے نام پر جیکب آبادپولیس نے شہر کے اہم اورمصروف ترین روڈ کو دونوں اطراف سے پولیس موبائل کھڑی کرکے بند کردیا جس پر شہریوں کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہناتھاکہ پولیس تو بند روڈ بھی کھلواتی ہے اور یہاں الٹاکام ہورہاہے یہ سراسر زیادتی ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی علی انوربروہی کاکہناتھاکہ ہندوبرادری کی جانب سے نکالی جانے والی ہولی کی ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ایساکیاگیا ایس ایس پی کے احکامات تھے واضح رہے کہ بڑے مندر کی گلی بھی پولیس موبائل کھڑی کرکے بند کردی گئی تھی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں