محکمہ تعلیم جیکب آباد کا کارنامہ‘آٹھویں جماعت کے پرچے میں سوال نمبر9لازمی قرار

بدھ 15 مارچ 2017 23:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) محکمہ تعلیم جیکب آباد کا کارنامہ، آٹھویں جماعت کے پرچے میں سوال نمبر9لازمی قرار، طلبہ و طالبات سوال ڈھونڈتے رہ گئے مگرسوال 9ملا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کے ضلع امتحانات کمیٹی کی جانب سے آٹھویں جماعت کے امتحان کے دوران معاشرتی علوم کے سوالیہ پرچے میں دیا گیا کہ کوئی بھی 5سوالات حل کیجئے اور سوال نمبر 9لازمی ہے جب پرچہ طلبہ و طالبات کو دیا گیا تو طلبہ و طالبات پریشان ہوگئے ان کی پریشانی کی وجہ یہ تھی کہ لازمی قرار دیا جانے والا سوال پرچے میں تھا ہی نہیں اور طلبہ و طالبات محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ پرچے میں سوال نمبر 9ڈھونڈتے ہی رہ گئے، اس سلسلے میں ضلع امتحانی کمیٹی ایلیمنٹری سیکنڈری ہائر سیکنڈری اور پرائمری جیکب آبادکے چیئرمین محمد صادق کٹوہر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں