جیکب آباد، سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے لیکن کرپشن کے خاتمے کے بغیراس کے گوادر میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے،مجاہد چنا

کیونکہ رشوت سفارش اورکرپشن نے ملک کے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ

بدھ 19 اپریل 2017 22:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے مگرکرپشن کے خاتمے اورعدل وانصاف کے بغیر چین کا سی پیک بھی گوادر میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے کیونکہ رشوت سفارش اورکرپشن نے ملک کے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،پوری ملک میں سی پیک کا چرچا اوراسی بناء پرچین سے معاہدے کئے جارہے ہیں مگر سی پیک کے دل گوادر کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں اس سے بڑی ناانصافی کیا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شاٹ فال سات ہزار تک پہنچ جاناحکومتی نااہلی وناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکومتی دعوؤں کے برعکس بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔نوازشریف کا چارسال کے بعددورہ جیکب آباد اورکامیاب جلسہ سے خطاب اچھی بات ہے ،سیاسی اعلانات کی بجائے وہ جیکب آباد میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے توبہتر ہوتاکیونکہ جیکب آباد خطے کا گرم ترین علاقہ ہے موسم گرما میں اس کو بجلی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں