جیکب آباد:جیکب آبادکے مختلف علاقوں میں درجنوں ٹرانسفارمرزخراب شدید گرمی میں روزہ دار بے حال

مشتعل شہریوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سیپکو آفس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج

پیر 29 مئی 2017 21:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) جیکب آبادکے مختلف علاقوں میں درجنوں ٹرانسفارمرزخراب شدید گرمی میں روزہ دار بے حال مشتعل شہریوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سیپکو آفس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی جیکب آباد شہرکے کھاد بازار ،گل ماڈل اسکول محلہ ،جعفرآباد،پھول باغ ،گھاس منڈی سمیت دیگر علاقوں کے درجنوں ٹرانسفارمرز خراب ہوگئے ہیں جنہیں تاحال سیپکو حکام نے نہیں بنوایا جس کے باعث شدید گرمی میں علاقہ مکین سخت پریشان ہیں دوروزسے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں درجنوں افراد کے بیہوش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ پور ے شہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ بلاجوازلوڈشیڈنگ سے روزہ دار بے حال ہوگئے ہیں 6گھنٹے جاری کردہ شیڈول کے بجائے جیکب آبادمیں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیاہے لوڈشیڈنگ کے خلاف اسٹیشن روڈ محلہ کے مکینوں نے رحمت اللہ جمالی اورنادر کی قیادت میں سیپکو آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے ٹائر جلاکر سخت احتجاج کیا اور سیپکو حکام کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین نے کہاکہ بلاجوازلوڈشیڈنگ اورٹرپنگ بند کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایاجائے گا دوسری جانب پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی ،مزدورشہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند،ہندوپنچائت کے سابق صدر بابومہیش لاکھانی ،جماعت اسلامی کے اعجازمیمن اوردیگر نے بجلی کی بلاجوازلوڈشیڈنگ پر احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ ایشیاء کے گرم ترین شہر جیکب آبادمیں بجلی کی بلاجوازاورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل افسوس ہے رمضان کے مبارک مہینے میں بھی سیپکو حکام عوام کو بلاجوازبجلی بند کرکے پریشان کررہے ہیں انہوں نے چیف سیپکو سے مطالبہ کیاکہ رمضان المبار کے مہینے میں بلاجوازلوڈشیڈنگ ختم کرکے شیڈول کے تحت بجلی بند کی جائے بصورت دیگر سیپکو آفس کاگھیرائو کیاجائے گا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں