جیکب آباد، رمٖضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اہم میچ میں علی شیر آفریدی کلب نے المرتضی کلب کو شکست دیدی

ہفتہ 17 جون 2017 21:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) جیکب آبا د میں رمٖضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اہم میچ میں علی شیر آفریدی کلب نے المرتضی کلب کو شکست دیدی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے حمیدیہ ہائی اسکول کے گرائونڈ میں سید بابو شاہ رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ جاری ہے گزرشتہ شب علی شیر آٖٖفریدی کلب اور المرتضی کلب کے درمیان کھیلا گیا ٹاس جیت کر علی شیر آفریدی کلب کے کپتان دانش آفریدی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقرر 10اوورز میں3وکٹون کے نقصان پر 138رنز بنائے احسان علی سومرو نے شانداد بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84رنز بنائے جبکہ المرتضی کلب 8اوورز میں صرف 101رنز بنا سکی اس طرح علی شیر آفریدی کلب نے 30رنز سے المرتضی کلب کی اہم میچ میں شکست دی علی شیر آفریدی کلب کے شاہد جمالی نے بہترین بالنگ کے ذریعے 5وکٹیں حاصل کیں میچ جیتنے پر ٹورنامنٹ کے آرگنائیزر سرفراز شیخ ،علی شیر آفریدی کلب کے چئیر مین مقصود سومرو نے مبارکباد دی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں