روزے سے روحانی وجسمانی پاکیزگی اوربھوک کا احساس انسانی ہمدردی پیدا کرتا ہے، جے یو آئی امن انسانی حقوق،معاشی خو شحالی ،پسماندہ طبقے کی محرومیت کا خاتمہ چاہتی ہے

صوبائی رہنما جے یو آئیمفتی سعود افضل کا خطاب

ہفتہ 17 جون 2017 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء)روزے سے روحانی اور جسمانی پاکیزگی ہوتی ہے بھوک کا احساس انسانی ہمدردی پیدا کرتا ہے جے یو آئی امن انسانی حقوق،معاشی خو شحالی ،پسماندہ طبقے کی محرومیت کا خاتمہ اور اقلیت کی حقوق کا نفاذ چاہتی ہے جے یوآئی کی افطار پارٹی سے رہنمائوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مدرسہ تعلیم القرآن جیکب آباد میں ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص مفتی سعود افضل ہالیجوی تھے افطار پارٹی میں مختلف سیاسی سماجی بیوپاری تنظیموں کے رہنما ئوں شہریوںاور کارکنان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے صوبائی رہنما مفتی سعود افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزے سے روحانی اور جسمانی پاکیزگی پیدا ہوتی ہے بھوکوں کا احساس اورانسانی ہمدردی پیدا ہوتی ہیمختلف امراض میں مبتلا افراد احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بیماریوں پر کنٹرول کر سکتے ہیںروزے سے جسم کا ذہریلا معدہ ختم ہوتا ہے اور تراویح ثواب کے ساتھ بہترین ورزش ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں امن انسانی حقوق کی پاسداری معاشی خوشحالی اور پسماندہ طبقوں کی محرومی کا خاتمہ اور اقلیتوں کے حقوق پر عمل کا نفاذ چاہتی ہے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا رمضان ٹریننگ کا مہینہ ہے جس کے دئے گئے اصولوں پر عمل کرنے سے آخرت اور دنیا سنواری جا سکتی ہے جے یوآئی کو امت کی تقسیم برداشت نہیںاس لئے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہا کہ تعصب غلط رویوں کے خلاف اور سماجی رابطے بڑھانے کاعزم کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اسلامی ممالک میں اربوں روپے کے ہتھیار بیچ کر لڑائو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دنیا کی معدنیات تیل اور سمندر پر قبضہ کرنا پاہتا ہے اس موقع پر مولانا عبدالجبار رند، پروفیسر اکبر ابڑو،حماد اللہ انصاری،چاکر جکھرانی ،مولانا ابراہیم چکھڑو،حافظ احسان چاچڑ،علی گوہر،تاج محمود امروٹی محمد موسی مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں