سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر بیٹھک اسکول کی جانب سے جیکب آباد شہر میں ایک تقریب اسناد کا انعقاد

جمعرات 5 اپریل 2018 20:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر بیٹھک اسکول کی جانب سے جیکب آباد شہر میں ایک تقریب اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خاص شاہدہ اعجاز ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے سال 2018 میں پاس ہونے والے اور نمایاں کامیابی و کارکردگی کے حامل بچوں اور بچیوں میں اسناد کے ساتھ انعامات تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز نے کہا کہ اللہ تعالی نے حصول تعلیم تمام انسانوں پر فرض کیا ہے دوران حصول علم میں اگر کسی کی موت واقع ہوجائے تو وہ شہادت ہے ، قرآن کی سورہ البقرة میں واضح ہے کہ اللہ رب العزت خود پہلے معلم اول ہیں جنہوں سیدنا آدم علیہ السلام کو اسماء ’’مختلف علوم‘‘ کا علم دے کر تمام مخلوقات کو اس کے سامنے سجدے کا حکم دیا،انہوں مزید کہا کہ رسول کریم ؐ نے فرمایا کہ آپ ؐ کو دنیا کے تمام انسانوں کے لیے معلم بنا کے بھیجا گیا ہے ،سیدنا حضرت نوح ؑکو لکڑی کا علم،حضرت یوسف علیہ السلام کو خوابوں کی تعبیر کا علم اور حضرت ادریس ؑ پہلے معلم جنہوں نے لکھنا سکھایا الغرض تمام انبیاء علیہ السلام معلم ہیں اس لیے تو کہا جاتا ہے معلم پیغمبری پیشہ ہے، علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی ملک کے اندر تعلیمی انقلاب کے لیے کوشاں ہے اور وہ اس طرح کے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس سے ملک کی تمام آبادی سو فیصد تعلیم یافتہ ہو جائے جو حقیقی معنوں میں ملک اور امت مسلمہ کی ترقی کا ضامن ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں