جیکب آباد،ڈی ایچ اوآفس اورکالونی کا ٹرانسفارمر خراب 15روزسے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور متاثر

جمعرات 31 مئی 2018 17:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ڈی ایچ اوآفس اورکالونی کا ٹرانسفارمر خراب 15روزسے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور متاثر مکین پریشان لاکھوں روپے کی ای پی آئی ویکسین خراب ہونے لگی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اوررہائشی کالونی کا ٹرانسفارمر پندرہ روزسے خراب ہے جس کے باعث رہائشی کالونی کے مکین بجلی سے محروم ہیں بجلی بند ہونے کی وجہ سے دفتری امور شدید متاثرہوئے ہیں اور قیامت خیزگرمی سے مکین بے حال ہیں بجلی کی بندش کی وجہ سے ہیلتھ آفس میں پڑی لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین خراب ہونے لگی ہے اس سلسلے میں ہیلتھ آفس کے ممتازکناسر وکے مطابق ڈی سی اور ایکسیئن کو آگاہ کیاہے اس کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی ہے سخت پریشان ہیں جلد بجلی بحال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں