سندھ کو لوٹنے والے اب ناکام ہوں گے تیر اور بلے کیبجائے کتاب کامیاب ہوگی، راشد سومرو

بدھ 11 جولائی 2018 20:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) سندھ کو لوٹنے والے اب ناکام ہوں گے ،سندھ خوشحال ہوگی تیر اور بلے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے کتاب کامیاب ہوگی ،بینظیر بھٹو،بشیر قریشی ،روپلوچولیانی کے قاتل گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے مین لائیں گے ،ایم ایم اے سندھ کے صدرراشدمحمودسومروکا ٹھل میں انتخابی جلسے سے خطاب تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمودسومرونے کہاہے کہ سندھ کو لوٹنے والے اب ناکام ہوں گے ،بلے اور تیر کے ٹکڑے کریں گے اورکتاب کامیاب ہوگی وہ ٹھل کے ریاض چوک پر انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے ،جلسے میں بڑی تعداد میں کارکنان اورحامیوں نے شرکت کی اس سے قبل علامہ راشد کا بیگاری کینال پر شاندار استقبال کیاگیا اورجلوس کی صورت میں جلسہ گاہ لایاگیاجہاں علامہ راشد محمود سومرونے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتل گرفتارکرائے ہیں جو جلد تختہ دار پر لٹکیں گے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں