دالیں خوراک میں پروٹین مہیاکرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، زرعی ما ہرین

پیر 27 نومبر 2017 14:31

قصور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دالیں ہماری خوراک کا اہم حصہ ہے‘یہ ہماری خوراک میں سستے داموں پروٹین مہیاکرنیکا بہترین ذریعہ ہیں‘ خوراک کوغذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے کیلئے اوربڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ اشدضروری ہے‘ دالیں پھلی دار اجناس کے خاندان سے تعلق رکھنے کے ناطے ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے جڑوں پر موجود منکوں کے ذریعے زمین میں داخل کرکے پودوں کیلئے نائٹروجن بناتی ہیں اور زمین کی زرخیزی کو بحال رکھتی ہے اور دوسری فصلوں کی طرح دالوں کی پیداوارمیں اضافہ انکے زیر کاشت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ سے ہی ممکن ہے‘چنامسورمونگ اور ماش صوبہ پنجاب میں کاشت کی جانیوالی ہیں اہم فصلیں تاہم مونگ کے علاوہ چنا مسور اورماش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں اگر کاشتکار وں کو نئی اور زیادہ پیداوار دینے کیلئے اقسام کی کاشت اورٹیکنالوجی اپنا کردالوں کو مجموعی پیداوارمیں اضافہ پرآمادہ کرلیاجائے تو دالوں کی درآمد پرکیاجانیوالا کثیرمقدار کا زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں