کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرک سے منشیات برآمد ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

جمعہ 14 اپریل 2017 21:27

کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرک سے منشیات برآمد ، ٹرک ڈرائیور گرفتار
کوئٹہ۔14اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) خضدار لیویز نے کارروائی کرکے کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کے مطابق جمعہ کو خضدار لیویز کو خفیہ اطلاع ملتے ہی زاوہ لیویز چیک پوسٹ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 150 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں