ایف سی قلات سکائوٹس کی جانب سے خضدارتوتک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں

جمعہ 6 اکتوبر 2017 18:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) ایف سی قلات اسکائوٹس کی جانب سے خضدارتوتک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں، کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود نے فری میڈیکل کیمپ اور توتک اسکول کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کی جانب سے خضدار کے نواحی علاقہ توتک میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر افیاض علی نے مریضوں کی اوپی ڈی کی اور ان کے مرض کی تشخص کی گئی و انہیں علاج معالجے کی سہولت دی گئی۔

فری میڈیکل کیمپ میں 351مردو خواتین مریضوں کا علاج کیا گیا ، اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی ۔بعد ازاں کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود نے توتک اسکول کا دورہ کیا اور وہاں اساتذہ و بچوں سے ملے اور کافی دیر تک وہ بچوں کے ساتھ رہے انہوں نے اسکول رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی لکھے ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود نے کہاکہ ایف سی عوام کی جان و مال کی حفاظت امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کی بھلائی کے لئے بھی وقتافوقتاً اقدامات کررہی ہے ۔

فری میڈیکل کیمپس کا قیام شہر سے دور بسنے والے شہریوں کو ان کے گھر کے دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایف سی اقدامات کررہی ہے اس مقصد کی خاطر یونین کونسلز اور دیہی علاقوں کی سطح پر فری میڈیکل کیمپ لگایا جارہاہے ۔ اسکولز میں بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں کوشش ہے کہ طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور مستقبل میں بھی اس پر کام کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں