نواز شریف کے ہمراہ متعدد کارکنان،میڈیا نمائندے بھی ہوں گے

نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازجمعہ کووطن واپس پہنچ رہے ہیں، ن لیگی قیادت کواندیشہ ہے کہ پاکستانی میڈیا کوشاید ایئرپورٹ یا پھرجہاز کے قریب تک آنے کی اجازت نہ دی جائے۔تجزیاتی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 جولائی 2018 19:41

نواز شریف کے ہمراہ متعدد کارکنان،میڈیا نمائندے بھی ہوں گے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ متعدد کارکنان بھی پاکستان آئیں گے، جن میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ 13جولائی بروز جمعہ کووطن واپس آرہے ہیں۔

نوازشریف نجی ایئرلائن کی پروازای وائی 243سے لاہور ایئرپورٹ پرشام سواچھ بجے اتریں گے۔جس کے تحت نیب نے بھی گرفتاری کی بھرپور تیاری کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن سے ن لیگی سینئر کارکنان اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی آئیں گے۔ تاکہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے دوران ان کوکوریج مل سکے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پرنیب نے میڈیا کوان کی تشہیر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ مجرموں کی تشہیر کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوازشریف کے کوطیارے میں ہی گرفتار کرلیا جائے یا پھرطیارے کا رخ اسلام آباد یا کسی اور ایئرپورٹ جہاں حالات معمول کے مطابق ہوں اس طرف موڑدیاجائے۔تاکہ ہنگامہ آرائی اورعوامی احتجاج سے بچا جاسکے اور امن وامان کی صورتحال بھی برقرار رہے۔تاہم ن لیگی قیادت کوخدشہ ہے کہ پاکستانی میڈیا کوایئرپورٹ یا پھر جہاز ے قریب تک نہیں آنے دیا جائے گا۔

جس کے باعث طیارے میں موجود بین الاقوامی میڈیا کوریج دے سکے گا۔ن لیگ کے قائد نوازشریف نے جلاوطنی کے دوران جب مشرف دور میں وطن واپسی کی کوشش کی تھی تواس وقت بھی ان کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا تھا۔جس نے نوازشریف کوبھرپور کوریج دی تھی۔تاہم ا ن کے طیارے کوواپس دوبارہ سعودی عرب روانہ کردیاگیا تھا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد محمد نوازشریف کے استقبال کیلئے ملک بھر میں کارکنان کولاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن نوازشریف کا پرامن استقبال کرے گی۔نوازشریف کا استقبال کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس یا کسی سے تصادم نہیں چاہتے نہ ہی کوئی ہلہ گلہ کیا جائے گا۔واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں 10قید ،8ملین پاؤنڈ جرمانہ،مریم نواز کو7سال قید،2ملین جرمانہ اور کیپٹن صفدر کوایک سال قید کی سزا سنارکھی ہے۔تاہم نیب نے گزشتہ روز ن لیگی رہنماء اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کوگرفتارکرلیا ہے۔جبکہ نوازشریف اور مریم نوازکے لندن میں مقیم ہونے کے باعث ان گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں