پنجاب بھرمیں 930ٹریفک حادثات میں13 افراد جاںبحق1073زخمی

منگل 10 جولائی 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی930مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں664افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 396افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات13افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 437ڈرائیوز،46کم عمرڈرائیورز484مسافراور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت249متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 75حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1073متاثرین میں664مرد اور396خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں172فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور624افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ277زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں743موٹر سائیکلز،138آٹو رکشے،71موٹر کاریں،50وین14مسافربسیں،33ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں