سندھ، چترال اور بلوچستان کے بعد پنجاب کا ٹیلنٹ سامنے آگیا

نئے موسیقاروں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی جدوجہد میں لگے ہیں

بدھ 11 جولائی 2018 12:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) کوک اسٹوڈیو نے پاکستان بھر سے نئے گلوکاروں کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے موسیقی کے اپنے نئے پروگرام ’کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر‘ کے اب تک تین گانے ریلیز کیے تھے تاہم اب یہ لاہور کے ٹیلنٹ کو سامنے لے آئے ہیں۔اس پروگرام کے تحت کوک اسٹوڈیو نے ابتدائی طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات، صوبہ سندھ اور بلوچستان کے نئے فنکاروں کے 3گانے ریلیز کیے ہیں۔

(جاری ہے)

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے چوتھے گانے میں میشال خواجہ نے ’تیرے بن سونا‘ گانے پر پرفارم کیا، جبکہ علی حمزہ نے اپنے گٹار کی دھن سے اس گانے کو مزید سریلا بنادیا۔اس گانے کو ماڈرن انداز میں تیار کیا گیا، جو کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے پچھلے ریلیز گانوں سے مختلف رہا۔میشال خواجہ کا ٹیلنٹ چند ماہ قبل انسٹاگرام کے ذریعے کوک اسٹوڈیو کے سامنے آیا، جس سے سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس کے ذریعے نئے موسیقاروں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں