ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے ‘ معمر رانا

بدھ 11 جولائی 2018 13:37

ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے ‘ معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) ہدایتکار معمر رانا نے کہا ہے کہ عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ،ہماری انڈسٹری میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ عریانیت کے بغیر فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ اگر آپ عریانیت کو کامیابی کا زینہ سمجھ کر فلم بنائینگے تو اسے چند بیمار ذہن تو ضرور پسند کرینگے لیکن اکثریت اسے رد کر د ے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے بلکہ اچھی معیاری او رسبق آموز فلمیں بنانی چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ اکثر پروڈیوسر ہمسایہ ملک بھارت کی نقل میں فلمیں بنا رہے ہیں ہم کبھی بھی انکا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اسکی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں