صوبائی وزیر خوراک کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، انتظامی امور اور عملی طریقہ کار پر مکمل بریفنگ

ْ صوبائی وزیر خوراک کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کام، عوامی آگاہی کیلئے اقدامات کی تعریف منظم اور سائنسی طریقہ کار پر عمل کر کے خوراک کے معیار میں بہتری لارہے ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کا ناسور قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، فوڈ اتھارٹی نے انتہائی مستعد اور موثر کام کیا ہے، صوبائی وزیر خوراک سردار تنویر الیاس کی گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) صوبائی وزیر خوراک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکڑ جنر ل پنجاب فوڈ اتھارٹی لبنیٰ عثمان نے صوبائی وزیر خوراک سردار تنویر الیاس خان اورسیکرٹری فوڈ شوکت علی کو بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک نے بدھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی لبنیٰ عثمان نے ادارے کے انتظامی امور اور عملی طریقہ کار پر مکمل بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر خوراک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کام کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کا ناسور قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ملاوٹ کے خاتمے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انتہائی مستعد اور موثر کام کیا ہے۔فوڈ انڈسٹری کے حالات میں سدھار لانے کے لئے قوانین بنانے اور عمل کروانا مثالی ہے ۔

(جاری ہے)

سردار تنویر الیاس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوامی آگاہی کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کے دن رات کام کی بدولت عوام میں صحت مند خوراک کا شعور پید ا ہوا ہے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی منظم اور سائنسی طریقہ کار پر عمل کر کے خوراک کے معیار میں بہتری لارہی ہے۔بعد ازاںصوبائی وزیر کوپنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول،فوڈ ٹیسٹنگ اور میڈیکل سکریننگ لیبارٹری کا بھی دورہ کروایا گیا۔اس موقع پرلبنیٰ عثمان کا کہنا تھا کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جا رہا ہے ۔ فی الوقت23 اضلاع میں ٹریننگ سکول قائم ہو چکے ہیں جبکہ13میں کام آ خری مراحل میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں