شہباز شریف نے گرفتار کارکن توصیف قریشی کے گھر جا کر اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا

جمعرات 12 جولائی 2018 21:38

شہباز شریف نے گرفتار کارکن توصیف قریشی کے گھر جا کر اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پولیس کی جانب سے گرفتار دیرینہ کارکن توصیف قریشی کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے انکی گھر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین یوسی 209 توصیف قریشی کی بدھ کی رات گرفتاری کے بعد شہباز شریف ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے انکی رہائشگاہ ماڈل ٹائون پہنچے ۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 159 حافظ میاں نعمان اور ماڈل ٹائون سوسائٹی صاحبزادہ سیف الرحمن بھی انکے ہمراہ تھے ۔ شہباز شریف نے توصیف قریشی کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔توصیف قریشی مسلم لیگ کے درینہ اور سر گرم کارکن تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں