جے یو پی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 15 جولائی کو طلب کرلیا

جمعرات 12 جولائی 2018 23:12

لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ محمد ہاشم صدیقی ایڈووکیٹ نے مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 15 جولائی بروز اتوار کو طلب کیا ہے اجلاس کی صدارت علامہ قاری محمد زوار بہادرصدر جمعیت علماء پاکستان کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک بھر سے ارکان مجلس عاملہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان ،احفاظ الکریم خان برکی ،صاحبزادہ سید حسنین فاروق ،علامہ احمد یار قادری ایڈووکیٹ ،حافظ نصیر احمد نورانی ،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی ،مفتی تصدق حسین ،علامہ صاحبزادہ غلام مصطفیٰ سلطانی ،ملک محبوب الرسول قادری ،محمد ارشد مہر،ملک بشیر احمد نظامی ،مولانا محمد سلیم اعوان،مفتی محمد جمیل اور دیگررہنما شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں ملکی و سیاسی صورت حال کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 2 ڈیموں کی تعمیر کے اعلان کے بعد کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے محب وطن سیاستدانوںسے رابطے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں