لاہور ،ہر شعبہ زندگی میں استحکام اور خود کفالت کی منزل حاصل کرنامحنت اور قربانی سے مشروط ہے،توقیر ناصر

بدھ 18 جولائی 2018 21:52

لاہور ،ہر شعبہ زندگی میں استحکام اور خود کفالت کی منزل حاصل کرنامحنت اور قربانی سے مشروط ہے،توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) ہر شعبہ زندگی میں استحکام اور خود کفالت کی منزل حاصل کرنامحنت اور قربانی سے مشروط ہے،دوراندیشی مسائل پر قابو پانے اور آئندہ پیش آنے والے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کا باعث ہے جیسے ہم سپریم کورٹ کے ڈیم بنائو فنڈ کے قیام کی صورت دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے یامربھاشااور مہمندڈیمزکی تعمیرکو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے الحمراء ملازمین کی دو دن کی تنخواہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ دیامربھاشااور مہمندڈیمزفنڈ میں جمع کروانے کے حوالے سے کہا کہ وطن عزیز کی عزت و وقار کے لئے ہمیں ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے یہی زندہ قوموں کی پہچان ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کا یہ قدم ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کا باعث ہوگا،یہ صدقہ جاریہ ہے ہمیں دل کھول کر اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔واضح رہے سکیل ایک سے پندرہ تک کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ جبکہ سکیل سولہ سے بیس تک کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں