
جشنِ آزادی نہیں بلکہ صدقہءِ آزادی کو فروغ دیں
ہفتہ 15 اگست 2020

ابو عبداللہ
(جاری ہے)
جس پاک وطن کی آزادی بزرگوں کی دُعائیں، قربانیوں کا تسلسل ، مسلمانوں کے مقصد اور خدائے برتر کی عطا ءِ نعمت کی مرہونِ منت ہے آج وہ ہم سے سوال کر رہا ہے کہ کیا یہ وطن جشن کےنام پر شور شرابا، آتش بازی، گانے بجانے، بازاروں میں خریداری کرنے کے لیےہی آزاد ہو ا تھا؟ کیا خون کی قیمت پر حاصل ہوئی سر زمین پر نمود و نمائش کے سمندر کوٹھاٹیں مارتے دیکھنا ہی جشنِ آزادی ہے؟ آج کے بچے اور اِن کے والدین اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو محسوس کرنے کے بجائے ، رنگ برنگے کپڑوں اور جشن کے نام پر بازاروں میں خریداری کو آزادی کے دن کی روح سمجھ بیٹھے ہیں؟ کیا ہم اور ہمارے بچے کبھی ضرورت پڑنے پر اپنے اس پاک وطن کے لئے اپنا لہو تو درکنار پسینےکی قربانی دینے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں؟ ہم اپنی آنے والی نسل کو ایسی کھائی میں لے جارہےہیں جہاں قربانیوں کے بجائے خواہشوں کے کانٹے نشو نما ء پاتے ہیں ، جہاں نسلوں کی آبادی کا نہیں بلکہ بربادی کا ساماں بننے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اِ س کا سب سےآسان طریقہ صدقہ ہے کیونکہ اس سے بلائیں بھی ٹلتی ہیں، قربانی کا لطف بھی ملتا ہے، سادگی کا انتخاب بھی ہوتا ہے، عبادت کے آداب بھی پورے ہوتے ہیں اور نعمتِ خداوندی میں برکت بھی رہتی ہے۔ راقم اپنے وطن کی خوشحالی اورتا قیامت کامیابی کے لئے دعا گو ہونے کےساتھ ساتھ، اپنے اور اہلِ خانہ کی طرف سے جشنِ آزادی کے بجائے صدقہءِ آزادی کا آغاز کرچکا ہے تاکہ مُلک و ملّت کے لئے خیر پر مبنی نئے رجحان اور روایت کی بنیاد ڈال سکے۔
آپ تمام لوگوں سے یہی گذارش ہے کہ جشنِ آزادی تو صرف سال کے سال ہی منایا جاتا ہے لیکن صدقہءِ آزادی کے لئے دن ،وقت یا سال کی کوئی قید نہیں، تو آئیے آج ہی اپنے اور اپنے پیاروں کی طرف سے تھوڑی قربانی دے کر اپنے ملک کے لئے مثبت قدم آٹھائیں اور خدائے ذوالجلال کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے منا نے کی پوری کوشش کریں(آمین)۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.