کررونا وائرس کے مثبت اثرات

جمعرات 16 اپریل 2020

Aini Ibrahim

عینی ابراہیم

کچھ دنوں پہلےدنیا کے تمام کام معمول کے مطابق چل رہے تھے ۔ہر کوئی اپنی ذندگی میں مگن اپنے فرائض انجام دے رہا  تھا۔پوری دنیا میں خدا کی طرف سے ملی ہوئی نعمتیں اور آسائشوں کو انسان کہیں اپنی مرحضی سے استعمال کر رہا تھااور کہیں انسان خدا کے خوف سے سادہ زندگی بسر کر رہا تھا کہ اچانک چین کے شہر ووھان سےکوروناوائرس وباء کا آغاز ہوا۔

آہستہ آہستہ یہ وباء پوری دنیا میں قدم جماتے ہوئے عالمی وباء بن گئی۔میڈیا میں کروناوائرس ایک خوفناک موضوں بن گیا۔ گھروں میں محدود رھنے کی وجہ سے لوگوں کا رجحان میڈیا کی طرف ہو گیا۔روزانہ کا عالمی اموات ریکارڈ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا نے لگا۔اس خوف و ہراس کا عالم میری زندگی کو بھی متاثر کرنے لگا۔
اچانک اتوار کے دن سنڈے میگزین پڑھتے پڑھتے میری نگاہ ایک لائن پر رکی۔

(جاری ہے)

جہاں لکھا ہوا تھاکہ اللہ کی ہر کام میں حکمت شامل ہوتی ہے۔اسی وقت میرے دل میں خیال آیاکہ کیا کورونا وائرس کا آنا بھی خدا کی حکمت ہے۔پھر سوچا کہ اس وباء سے عالمی معیشت تباہ ہو گئی۔لوگوں کی زندگیاں درہم برہم ہو گئی۔بے روزگاری نے لوگوں سے روزی چھین لی۔کیوں نہ ان اثرات کےساتھ ساتھ مثبت اثرات پر بھی نظر ڈالی جائے۔
اسی وقت دل سے آواز آئی کہ پہلے اپنے آپ کو پرکھوں کہ اس وباء سے  میری زندگی میں کیا مثبت اثرات آئے ہیں .گھریلو معاملات۔

نوکری کے مسائل اور گھریلو خانہ داری نے مجھے ھمیشہ نماز اور قران سے دوری میں رکھا۔آج نماز پڑ ھنے کے ساتھ ساتھ قران پڑ ھنے کا بھی دل کیا.سورت فاتحہ پڑھنے کے بعد سورت البقرہ پڑھنی شروع کی۔ سورت البقرہ پڑھتے پڑھتے میری نظر آیت نمبر 216کے ترجمے پر ٹھہرسی گئی ۔
اللہ فرما تا ہے:
“ہو سکتا ہے ایک چیز تمھیں ناگوار گزرے اور وہی تمھارے لیے بہتر ہو۔

اور ہو سکتا ہے ایک چیز تمھیں پسند ہو اور وہی تمھارے لیے بری ہو۔اللہ جانتا ہے۔تم نہیں جانتے۔
اس آیت کے پڑھنے کے بعد مجھے میرے سوال کا جواب مل گیا کہ اللہ کی ہر کام مہں حکمت شامل ہوتی ہے۔کچھ دنوں کے بعد میں نے کتاب قصص النبیا کا مطا لعہ کیا۔اس کتاب کے ایک واقعہ میں حضرت جبرائیل علیہ اسلام اللہ سے سوال کرتے ہیں کہ یا اللہ تو اپنے بندوں سے کتنا پیار کرتا ہے۔

اللہ فرماتا ہے کہ اے جبرائیل علیہ اسلام میں امت محمدی کے ہر فرد سے ستر گنا زیادہ محبت کرتا ہوں۔ سبحان اللہ
اس واقعہ کے بعد یہ بات ظاہر ہو گئی کہ اللہ اپنے بندے سے بہت محبت کرتا ہے لیکن ہم انسان خدا کی حکمت سمجھنے سے قاصر ہیں۔ سب سے اہم بات خدا نے اس وباء ک ذریعے خود کی خداوندی کو یاد دلایا ھے جو  انسان اپنی مصروف زندگی میں بھول گئے۔
دوستو!  اس وباء نے میری زندگی میں یہ مثبت اثرات مرتب کیے ہیں ۔ اب آپ سوچیے کہ آپ کی زندگی میں کیا مثبت اثرات آئے۔آپ بھی اپنی ذندگی کو پرکھیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں۔ شکریہ

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :