زندگی

بدھ 31 مارچ 2021

Amna Shakir

آمنہ شاکر

کبھی سوچا ہے زندگی ہے کیا ؟ اسکا مقصد کیا ہے صرف سانسیں لینے کو ہی تو جینا نہیں کہتے۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ زندگی ایک لمبا سفر ہے جس میں مشکلیں بھی ہیں تو راحتیں بھی خوشی بھی ہے تو غم کی بارش بھی کبھی ہمسفر بھی ہوگا ساتھ تو کبھی تنہا سفر بھی ۔
یہ دنیا کہنے کو ساتھ ہے پر دیکھا جائے تو یہاں ہر کوئ اپنی جنگ آپ لڑ رہا ہے- کسی کے لیے اُس کے خواب ہی زندگی ہے تو کسی کی زندگی ہی ایک شخص کے گِرد گھومتی ہے۔

غرض یہ کہ ہم سب نے اپنی اپنی سوچ کے حساب سے زندگی کے مقصد کو ڈھالا ہوا ہے۔ اور یہیں سے جینے کی اُمید جاگتی ہے لیکن اِس منصوبہ بندی میں ہم سب یہ بھول جاتے کہ جیسا ہم چاہے ویسا ہمیشہ ہو یہ ممکن تو نہیں- اتنا آسان ہوتا اگر جینا تو زندگی کی قیمت ہی کوئ نہ ہوتی۔

(جاری ہے)


زندگی اور اُمید یہ دونوں چیزیں ہی ہمیں زندہ رہنے پر مجبور کرتے ہیں - مشکل حالات ہونگے جیب خالی ہوگی یار چھوٹینگے کالے بادل کی گھٹا چھایئگی جب اپنے پراۓ ہوجائنگے خواب ٹوٹیں گے تو دل ٹوٹے گا تبھی تو جُرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مانا کے بُرا وقت ہوگا لیکن یہ تو یقین کرنا پڑےگا کہ اچھا وقت بھی آۓگا-
جیسا کہ ناصر کاظمی کہتے ہیں؛
؎    وقت اچھا بھی آۓ گا ناصر
        غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
ہم سب زندہ تو ہیں پر جی نہیں رہے بس گزارے جارہے جیسے گزر رہی- بھاگے جارہے خواہشات کے پیچھے - ہم سب نے اپنی خوشی ان بےجان چیزوں کے پیچھے لُٹا دی ہے - زندگی میں سب کچھ ملنا ہی زندگی نہیں اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔

چھوٹی سی زندگی سے اتنی ساری فرمائشیں یہ تو سراسر ناانصافی ہے۔ کیوں نہ زندگی سے گِلے شکوے کم کرکے زندگی کو جیا جاۓ جو مل گیا وہ بہت جو نہ ملا اُسکا ملال نہیں سوچو اگر ایسا ہوجاۓ۔
زندگی میں جب کبھی مشکل آۓ راستہ دکھائ نہ دے ایسا لگے جیسے  بارش میں تنہا کھڑے ہو صحرا میں پانی کی تلاش ہو اندھیر راستے میں روشنی کی طلب ہو تو میرے دوست ہمت نہ ہارنا مانا کے وقت کٹھن ہے مانا کہ ابھی بکھرا ہے سب مگر یہی تو زندگی ہے کبھی کسی کی جیت تو کبھی ہار ہے ۔
نکلتے سورج کے ساتھ اک نئی امید کے ساتھ چلو منزل تک جایا جاۓ کہ یہ دن تمہارا ہے کہ چلو آج پھر سے کوشش کی جاۓ اس موت اور جینے کی بھگدڑ میں پھر سے جیا جاۓ کہ زندگی تو بس ایک سفر ہے کیوں نہ اس سفر کو ہنس کر پورا کیا جاۓ -

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :