
رومانوی داستانیں
پیر 15 فروری 2021

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
ویلنٹائن ڈے مغرب میں محبت کرنے والوں کے لئے ایک خاص دن سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے محبت کرنے والے خصوصا عاشق ایک تہوارکے طور پر مناتے ہیں۔
اسی طرح ایک اورداستان مشہورہے کہ قدیم روم میں جب بت پرستی عام تھی تو ویلنٹائن نے بت پرستی ترک کر کے مسیحیت اختیار کر لی جس پر اسے موت کی سزا سنائی گئی۔ایک عرصہ گذرنے کے بعد جب رومیوں نے خود مسیحیت کو قبول کرلیا تو انھوں نے ویلنٹائن کی سزائے موت کے دن( 14فروری) کو یوم شہید محبت کے طور پر منانا شروع کردیا۔ایک اور دلچسپ داستان یہ بھی مشہور ہے کہ رومی بادشاہ کلادیوس جنگ کے لئے ایک بڑا فوجی لشکر تیارکرنا چاہتا تھالیکن رومی اپنا گھر بار بیوی بچے چھوڑنے کو تیار نہ تھے۔جب بادشاہ کو پتہ چلا تو اس نے شادی پر پابندی لگا دی۔ اُدھرایک رومی باشندہ ویلنٹائن کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوچکا تھا اس نے شاہی فرمان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس لڑکی سے خفیہ شادی کرلی بعد میںاس نے اپنے جیسے دیگر عاشقوں کی بھی خفیہ شادیاں کرانی شروع کردیں جب بادشاہ کو اس بات کاعلم ہوا تو اس نے ویلنٹائن کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا چنانچہ14فروری کو ویلنٹائن کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔ ایک اور داستان کے مطابق قدیم روم میں ایک تہوار'' لوپر کالیا'' منایا جاتا تھااس دن رومی مرد اپنی دوست لڑکیوں کے نام اپنی قمیضوں کی آستینوں پر لگا کر چلتے تھے بعد میں اس تہوار کو سینت ویلنٹائن کے نام سے منایا جانے لگا جس کابنیادی مقصد محبت کی تلاش تھا۔''لوپر کالیا'' تہوار سے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس دن کم عمر اور جواں سال لڑکیاں اپنے نام کی پرچیاں لکھ کر بوتلوں میں ڈال کر رکھ دیتیں تھیں جس کے بعدقرعہ اندازی ہوتی۔ نوجوان لڑکے یامرد ان بوتلوں میں سے ایک ایک پرچی نکالتے، جس لڑکی کے نام کی پرچی نکلتی اسے اگلے'' لوپر کالیا'' تہوار تک اس نوجوان کے ناجائزتعلقا ت قائم کرنے کی کھلی چھٹی ہوتی تھی۔
ویلنٹائن ڈے سے منسوب رومانوی داستانوں کا کہیں بھی مستند حوالہ نہیں ملتا پھر بھی آج کے دور کے نوجوان ویلنٹائن کا نام اور اس سے منسوب دن بڑے اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں حالانکہ محبت کی ان تمام داستانوں سے ایک بات بلکل واضح ہے کہ یہ دن پاک محبت کادن نہیں بلکہ ناپاک محبت کی غیر اسلامی روایت ہے جس کے خاتمہ کے لئے علماء کرام،حکومت،والدین،اساتذہ بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.