خاموشی اور ذہنی دباؤ

ہفتہ 21 نومبر 2020

Emaan Malik

ایمان ملک

اس جدید دور میں جہاں ہمیں ہر سہولت ہے۔ اِس دور میں بھی لوگوں پر ذہنی دباؤ کا غلبہ ہے، کیا خوب بات کی گئ ہے،
"جس دور میں جینا مشکل ہو اُس دور میں جینا لازم ہے۔"
میرا اصل مقصد یہاں لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ لوگ خاموشی سے ذہنی دباؤ کا شکار کیسے ہوتے ہیں۔ اب آپ سارے سوچ میں پڑ گۓ ہوں گے کہ ہم تو پورا دن بولتے ہیں، ہممم ایسا تو کوئ وقت نہیں ہے جب کہ خود سے گفتگو کرنا بھی دن بھر کے بولنے میں شمار ہوتا ہے۔

لیکن اپنے اندر کی خاموشی کو تو محسوس کریں کہ کیا آپ اوپری ہنسی یا مسکرانے کو اور زندگی جینے کو خوشی کہتے ہیں یا " آپ اس کو اپنی اصل خاموشی کا نام دیتے ہیں."
دیکھنے میں تو "ذہنی دباؤ" چند الفاظوں کا مجموعہ ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہ آپ کی زندگی کو اندر ہی اندر دیمک کی طرح چاٹتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب اپنی زندگی میں کسی نہ کسی موڑ پہ زہنی تناؤ کا شکار ہیں، یہ صرف کسی رشتے کے ٹوٹ جانے سے ہی نہیں بلکہ ملازمت، گھر میں کسی پیارے کی بیماری یا مالی مشکلات وغیرہ سے بھی ہو سکتا ہے۔


ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ٪50 فیصد امریکی شہریوں جبکہ ٪80 اسی حوالے سے پاکستانی شہری کسی سے پیچھے نہیں ہیں تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے اعدادوشمار میں 80٪ فیصد ایسے لوگ ہیں جو ذہنی طور پر اس انتشار کا شکار ہیں۔
اب میں اسکو اگر خاموشی سے جوڑوں تو یہ آپ کی زندگی کو بہت نقصان میں لے کے جا سکتی ہے۔
صحت ہمیشہ دوائیوں سے ہی نہیں ملتی، بعض اوقات یہ ذہنی سکون سے ملتی ہے، کبھی دلی سکون اور کبھی روحانی سکون سے ملتی ہے، کبھی یہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنسنے کھیلنے سے اور کبھی پیار محبت کرنے سے ملتی ہے۔


اگر آپ نے کوئ بُری خبر سن لی ہے یا کسی بھی بات سے آپ کو اداسی ہورہی ہے تو اسے کسی قریبی شخص سے شئیر کرلیں کیوں کہ غم کی باتوں کو اکثر کسی قریبی سے بار بار دہرا لینے یا رو دینے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔
" انسان کو تب تک کوئ ہرا نہیں سکتا جب تک وہ خود ہار نا مان جاۓ" بعض دفع اپنے احساسات رشتہ داروں یا دوستوں کے ساتھ بانٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ نے ہار نہیں مان لینی بلکہ آپ نے کسی بااعتماد
شخص سے بات کرنی ہے طبیعت بہتر محسوس کریں گے۔
اختتام میں کچھ اس طرح ہے، " جب اندر تک گہری خاموشی چھائ ہو تو با خدا خاموشی کے سوا ہر آواز تکلیف دیتی ہے"۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :