
معاشرہ اور ادب
ہفتہ 20 نومبر 2021

عیشا صائمہ
یعنی انسان اپنےاردگردہونےوالےنامناسب حالات اور معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کو محسوس کرتے ہوئے ان حالات اور مسائل کو اپنے اپنے انداز میں پیش کرتا رہا.یوں بہت سے ادیب اور شاعر سامنے آئے جنہوں نے اپنی شاعری اور نثر میں معاشرے کے مسائل کو نہ صرف لوگوں کے سامنے لایا. بلکہ اردو زبان کے فروغ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کیا. جیسے جیسے معاشرے نے ترقی کی. ویسے ویسے نت نئ ایجادات، رویوں کے بدلنے، زندگی کو نئے انداز سے گزارنے کے طریقے بھی سامنے آئے. جسےان حساس لوگوں نے نہ صرف محسوس کیا. بلکہ باقی معاشرے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے اردو ادب میں بھی اس کا اظہار کیا.
اس لئے کہ قلم کار ہمیشہ وہی لکھتے ہیں جو وہ محسوس کرتے ہیں. اور ان کا یہ کہنا ہے. کہ معاشرے کےبدلتےتقاضوں، کا لوگوں کے رویوں، ان کی زندگیوں پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے. اور اس اثرکےتحت وہ مثبت یا منفی روئیے اپناتے ہیں.جس کا معاشرے پر بھی بہت گہرا اثر پڑتا ہے. دراصل انفرادی رویئے ملکراجتماعی رویئے کو جنم دیتے ہیں. اور معاشرے میں مثبت یا منفی تبدیلی رونما ہوتی ہے.
یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ معاشرے اور ادب کا ایک ایسا گہرا تعلق ہے. جسے الگ تصور نہیں کیا جا سکتا. یہ دونوں ایکدوسرے کے لئے ضروری ہیں. کیونکہ ادب معاشرے میں موجود لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالتا ہے. اور خود زندگی کا اثر بھی قبول کرتا ہے. اور یہی چیز لوگوں کے روئیوں میں مثبت تبدیلی کے رجحان کو پیدا کر کے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. اور پھر جب معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما ہو کر روایت کی شکل اختیار کرتی ہے. جسے ادب اپنے اندر سمو کر ایک نئے رجحان نئے انداز میں پیش کرتا ہے.یوں اس نئے انداز،کو زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے. ہر معاشرے کا ادب ان کی روایات واقدار کے مطابق ہوتا ہے.ہمارا معاشرہ چونکہ اک اسلامی معاشرہ ہے. اس لئے ادب میں بھی اس چیز کو ہمیشہ مدنظر رکھا گیا. اور اسلامی معاشرے کی اقدار کو نئے رجحانات میں ضم کرنےکی بجائےاسلامی اصولوں اور روایات میں اسلامی معاشرے کا رنگ نمایاں نظر آیا. تاکہ ایک ایسا ادب تخلیق ہو سکے جو جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ اسلامی خصوصیات کے ساتھ پروان چڑھ سکے�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.