
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022

عیشا صائمہ
کیونکہ ایمان نام ہی اطاعت کا ہے -
وہ عورتیں جو آج بھی اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہیں انہیں خود کو خوش نصیب سمجھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے حکم کو مان رہی ہیں -
جیسے ہر قیمتی چیز کو ڈھانپا جاتا ہے اس کی حفاظت کی جاتی ہے ویسے ہی عورت کو ایک قیمتی آبگینے کی مانند سمجھتے ہوئے اسے اپنی حفاظت کا کہا گیا-کیونکہ عورت کا مطلب ہی چھپائی جانے والی چیز ہے -
اس لئے پردہ کرنا کوئی عیب نہیں بلکہ اپنے رب کے حکم کو ماننے کے ساتھ آپ خود کو بھی دوسروں کی غلیظ نظروں سے بچا سکتی ہیں - آجکل یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ حجاب پہن کر آپ کام نہیں کر سکتے جب کہ بہت سے شعبوں میں خواتین باپردہ رہ کر بھی خود کو بہتر طریقے سے منوا رہی ہیں -
کیونکہ حجاب کسی بھی کام میں رکاوٹ کا باعث نہیں بلکہ عورت کی پہچان ہے - بھارت میں جہاں تعلیمی اداروں میں بچیوں پر پابندی عائد کر دی گئ کہ وہ حجاب کے بنا ان اداروں میں آئیں ورنہ انہیں تعلیمی سلسلے کو جاری نہیں رکھنے دیا جائے گا-ایک شجاعت کی علمبردار بچی مسکان نے ان انتہا پسندوں کو بتا دیا کہ سر صرف رب کائنات کے سامنے ہی جھکا جا سکتا ہے -
اس نے اپنی ہمت اور حوصلے سے پوری دنیا کو بتا دیا وہ ایک مسلم بچی ہے جو اپنی زینت کو کبھی دوسروں کے سامنے آشکار نہیں کرے گی کیونکہ وہ بہت قیمتی ہے اور اپنی حیا کی چادر کو وہ کبھی نہیں اتارے گی- پختہ عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنے تعلیمی سلسلے کو بھی جاری رکھے گی بلکہ اسی بلند حوصلے کو لئے وہ دشمن کے سامنے ہمیشہ ڈٹی رہے گی - وہ اکیلی نہیں بلکہ تمام لوگ اس کے ساتھ ہیں -
اس کی اس جرات کو سب سلام پیش کرتے ہیں - جو اپنے حق کے لئے دشمن کے سامنے ڈٹ گئ - اور دشمن کو بتا دیا اسے کمزور نہ سمجھا جائے - اس نے اپنی پہچان کو کبھی فراموش نہیں کرنا بلکہ ساتھ لے کے چلنا ہے-کیونکہ پردہ مسلم عورت کی پہچان اور حیا کی علامت ہے -
جنگ لازم ہو تو پھر لشکر نہیں دیکھے جاتے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.