
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022

عیشا صائمہ
قوم کے مرد مجاہد تجھے کیا پیش کروں
ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی-
١٩٦٨ء میں سینٹ پیٹرک سکول کراچی سے سینئر کیمبرج کیا۔ وہ ایک آرمی بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھتے تھے-
ان کے خاندان کے بہت سے افراد ان سے پہلے بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے -
راشد منہاس کو بھی آرمی زندگی بہت پسند تھی - اس لئے انہوں نے اپنے لئے اسی زندگی کو چنا جو بامقصد تھی-
یوں وہ پاک فضائیہ میں شامل ہو گئے -اب انہیں تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجا گیا-فروری ١٩٧١ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی، ائیر فورس لا، ملٹری ہسٹری، الیکڑونکس، موسمیات، جہاز رانی، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی۔
(جاری ہے)
٢٠ اگست ١٩٧١ءء کو ان کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے - کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہو گیا- اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا۔ راشد نے ماڑی پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے۔
اگلے پانچ منٹ راشد اور غدار انسٹرکٹر کے درمیان طیارے کے کنٹرول کے حصول کی کشمکش میں گزرے - اس دوران اس نے راشد منہاس کو زخمی بھی کیا-
مطیع الرحمان نے راشد منہاس سے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی پوری کوشش کی- لیکن راشد منہاس نے اس کو ناکام بنا دیا۔ مطیع الرحمان کی تجربہ کاری کی بنا پر جب راشد منہاس نے محسوس کیا کہ طیارے کو کسی محفوظ جگہ پر لینڈ کرانا ممکن نہیں تو اس دلیر نوجوان نے آخری حربے کے طور پر جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا- اور طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا - جس کے نتیجے میں راشد منہاس اور مطیع الرحمان دونوں وفات پا گئے- لیکن ایک نے قابل رشک موت یعنی شہادت کا درجہ پایا اور تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا۔ جبکہ دوسرا غدار کہلایا۔ راشد منہاس کے اس عظیم کارنامے کے صلے میں انھیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.