
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022

عیشا صائمہ
یہ ایک بے حیائی کا دن ہے-جس میں بے حیائی اور خرافات اور پیسے کا زیاں کیا جاتا ہے-یہ دوسری اقوام کا تہوار ہے-اور ان کی دیکھا دیکھی مسلمان بھی اس کو منانے لگے ہیں-
جب کہ اسلام میں ایسے دنوں کا کوئی تصور نہیں-
اور بطور مسلمان ہمیں دوسری اقوام سے مشابہت اختیار کرنے سے منع کیاگیا ہے-
سو ہمیں حلال رشتوں سے جو محبت ہے-ہمیں ہر پل، ہر دن، ہر لمحہ ان رشتوں کو اپنی محبت کا احساس دلانے کی ضرورت ہے-
ہم اس دن کا بائیکاٹ کرتے ہیں جسے ویلنٹائن کا نام دے کر حرام رشتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے - اس لئے کہ ہمیں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا کہا گیا ہے-
رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا-
"ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں ان میں سے ایک حیا، (شرم) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے" .
ایک اور جگہ فرمایا گیا-
"حیا اور ایمان ہمیشہ اکٹھے رہتے ہیں جب ان میں سے ایک اٹھا لیا جائے تو دوسرا خود بخود ہی اٹھ جاتا ہے"
اسی طرح پھر فرمایا گیا-
" کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی- وہ انہی میں سے ایک ہے-"
اس لئے ہم بطور مسلمان اس دن کا بائیکاٹ کرتے ہیں-
اور اسے یوم حیا کے طور پر مناتے ہیں- تاکہ ہم برائی اور بے حیائی سے بچ سکیں-
کیونکہ اللہ نے حلال رشتوں میں سکون ومحبت کو تلاش کرنے کا کہا ہے-
"" اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نےتمہارے لئے تمہاری جانوں میں سے ہی جوڑے بنائے تاکہ تم سکون حاصل کرو- اور تمہارے مابین مودت اور شفقت پیدا کی - بے شک اس میں غوروفکر کرنے والی قوم کے لئے نشانیاں ہیں-"
اس لئے ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حکم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے-
تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں-
اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا یہ تقاضا ہے- کہ ہم ان خرافات سے بچیں-
. اور اس دن کا بائیکاٹ کر کے اپنے وقت اور پیسے دونوں کو بچا سکیں-
کیونکہ اس دن سے جہاں برائی کو فروغ ملتا ہے-
وہی پیسے کا زیاں بھی ہے-
اس دن کے موقع پر اربوں کھربوں روپے فضول کاموں پر لٹا دئیے جاتے ہیں- جن میں کارڈز، سرخ گلاب،،چاکلیٹس اور زیورات پر پیسے خرچ کئے جاتے ہیں-جو اسراف میں آتا ہے اور اس چیز سے سختی سے منع کیا گیا ہے -
آج سے اگر ہم یہ سوچ لیں کہ ہم انہی پیسوں سے کئ گھروں میں راشن ڈلوا سکتے ہیں-
کئ لوگوں کو ادویات دے سکتے ہیں- کئ معذور لوگوں کے لئے ویل چیئر کا انتظام کر سکتے ہیں تو ہم خود بخود ان خرافات سے بچ جائیں گے_
کیونکہ اللہ سے تجارت کرنے کا یہ سب سے بہترین راستہ ہے-
آئیے آج سے ویلنٹائن ڈےکا بائیکاٹ کر کے اسے، یوم حیا کے طور پر منائیں- اور حلال رشتوں میں محبت ڈھونڈیں- کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کر دیں اور غریبوں کا سہارا بن جائیں-کہ خدمت خلق عظیم عبادت ہے-
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.