شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اتوار 12 جولائی 2015
(جاری ہے)
میں نے ان بچوں کے چہرے خوشی سے چمکتے دیکھے ،مجھے لگا جیسے یہ خوشی مجھے مل گئی ہو۔کیسے کیسے لوگ آج صرف اور صرف ان بچوں کے لیے موجود تھے کن کن کے نام لکھوں الخدمت فاؤنڈیشن والے احسان اللہ وقاص،غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے روح رواں عامر جعفری،تعلیم کے شعبے کی عرصہ دراز تک خدمت کرنے والے میاں عمران مسعود،میرے استاد توفیق بٹ،عوام کو عزیز میاں اسلم اقبال،میری اخبار کے مد یر بزرگوار عطاالرحمن،نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش فرخ سہیل گوئندی،پیارے بھائی نجم ولی خان ،نورالھدی اور بے شمار چہرے جو ہمیشہ دمکتے رہیں گے۔
ان سب ناموں میں ایک نام،ان سب چہروں میں ایک چہرہ میں کیسے بھول سکتا ہوں وہ نورانی چہرہ ڈاکٹر امجد ثاقب کاہے جو لاچار،بے سہارا لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے، اخوت کی شاندار مثالیں قائم کی ہیں کہ سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں،زندگی میں جن چند لوگوں سے ملنے کی خواہش مجھے ہمیشہ سے رہی ہے ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام ان لوگوں میں سر فہرست ہے۔کمالیہ کے پرائمری سکول سے اپنی تعلیم کا آغاز کرنے والے اس بچے کے بارے میں کون کہہ سکتا تھا کہ ایک دن اس بچے کی شہرت سات سمندر پار تک چا پہنچے گی۔۔ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام سنتے ہی ”نام ہے اعتماد کا“ یہ جملہ دل پر دستک دیتا ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب لاہور کی معروف میڈیکل یونیورسٹی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے گریجوایٹ ہیں۔سول سروس جوائن کی لیکن پھر سول سروس کی شاہانہ زندگی چھوڑ کرخدمت خلق کا راستہ اپنا لیا۔نیکی کتنی طاقتور ہوتی ہے یہ سوال ڈاکٹر امجد ثاقب سے پوچھا جا سکتا ہے ۔محنت کرنے والے اور نتائج اللہ کی ذات پر چھوڑ دینے والے ڈاکٹر امجد ثاقب اور ان کے ادارے اور کام کی کامیابی کی شہرت سات سمندر پار جا پہنچی ۔یہاں تک کہ امریکا کی سب سے پرانی ہاورڈ یونیورسٹی جسے دنیا کی سب سے امیر یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے کے تینوں بزنس اسکولوں نے انھیں، باری باری اپنے ہاں خصوصی دعوت پر بلوایا۔ مائیکرو فنانس کا مشہور ایکسپرٹ میلکم ہارپر لندن سے بطور خاص لاہور آیا، اخوت کے مائیکرو فنانس کا کام اور اثرات دیکھنے۔ حیرت کا سمندر ساتھ لیے واپس گیا۔اخوت نے بلاسودی چھوٹے قرضوں کے اجراء کے جس اچھوتے ماڈل کو متعارف کروایا اسے کامیاب ہوتے دیکھ کر دنیا حیران ہے۔کیونکہ اخوت ماڈل کسی طرح بھی رائج اصولوں پر پورا نہیں اترتا۔لیکن جذبہ سچا ہو تو کامیابی ساری دنیا چھوڑ کر آپ کے پاس آجاتی ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے لوگ ہمارے معاشرے کے لیے غنیمت ہیں۔مایوسی اور فرسٹریشن کے اس ماحول میں ڈاکٹر صاحب جیسے لوگ اس ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند ہیں جودلوں تک کو معطر کر دیتاہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب خوشبو سے لبریز اور بامقصد نثر بھی لکھتے ہیں۔شہر لب دریا،ایک یادگار مشاعرہ،غربت اور مائیکرو کریڈٹ،دشت ظلمت،گوتم کے دیس میں (سفر نامہ) سمیت کثیر تعداد میں فروخت ہونے والی کتاب”اخوت کا سفر“ کے مصنف ہیں۔پاکستانی حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز جبکہ دبئی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔سول سروس اکیڈمی ،لمز اور بہت سے قومی ادارے باقائدگی سے ان کے لیکچر کا اہتمام کرتے ہیں۔بات جب خلوص سے بھرپور ہو تو کیسے سیدھا دل کے اس پار اتر جاتی ہے،بالکل ایسے ہی یہ سچائی،ایمانداری،خلوص،اچھے اخلاق والے ڈاکٹر امجدکی شخصیت آپ کے اندر تک اپنا تاثر چھوڑ جاتی ہے۔”اخوت کا سفر“ جیسی شاہکار کتاب لکھنے والے اس مرد درویش کے عمدہ اخلاق اور صاف شفاف کردار کی گواہی تو دنیا دیتی ہے۔
ہماری سوسائٹی کو مزید اخوت،الخدمت فاؤنڈیشن،غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ،فاؤنٹین ہاؤس جیسے اداروں کی ضرورت ہے جو نا صرف لوگوں میں آسانیاں تقسیم کر رہے ہیں بلکہ یہ روشن مثال بن رہے ہیں جنہیں دیکھ کر کتنے ہی اندھیر راستے روشنیوں کی شاہراہوں میں بدل رہے ہیں۔سچ پوچھیں توہماری تاریخ ان اداروں اور ان کے چلانے والے لوگوں پرہمیشہ فخر کرے گی۔تو آئیے ا ن چمکتے چہروں کو سیلوٹ پیش کرتے ہوئے اور احمد فراز کو یاد کرتے ہوئے اپنے حصے کی شمع جلانے کاعزم کرتے ہیں۔۔۔!
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ شہباز وڑائچ کے کالمز
-
گلگت بلتستان میں کون حکومت بنائے گا؟
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک
اتوار 6 ستمبر 2020
-
مولانا کے کنٹینر میں کیا ہورہا ہے؟
پیر 4 نومبر 2019
-
جب محبت نے کینسر کو شکست دی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019
-
نواز شریف کی غیرت اور عدالت کا دروازہ
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
-
رانا ثنااللہ جیل میں کیوں خوش ہیں؟
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
مینڈک کہانی
منگل 1 اکتوبر 2019
-
اک گل پچھاں؟
اتوار 8 ستمبر 2019
فرخ شہباز وڑائچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.