
کیونکہ میں درویش ہوں
اتوار 8 جولائی 2018

فرخ شہباز وڑائچ
(جاری ہے)
ہمارے دوسرے جاننے والے ایک نجی کمپنی کے درمیانے درجے کے آفیسر ہیں۔ان کو اس دفتر میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔ان سے بعد آنے والوں کی تنخواہیں ان سے کئی گنا زیادہ ہیں۔موصوف کے ماتحت کام کرنے والوں کی تنخواہ بھی ان سے زیادہ ہے۔کہنے کو وہ آفیسر ہیں مگر چونکہ سادہ مزاج انسان ہیں اس لیے دفتر کے ایگزیگٹو افسران سمیت ان کے ماتحت بھی انہیں افسر نہیں سمجھتے۔کیونکہ وہ نرم طبیعت کے آدمی ہیں اس لیے آئے روز کمپنی کے مالک ان کی کلاس لیتے رہتے ہیں۔کچھ دن پہلے چائے پر ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا کام کیسا جارہا ہے۔انہوں نے یہ ساری باتیں جو میں اوپر لکھ چکا ہوں ،بتادیں۔سب بتانے کے بعدکہنے لگے مجھے ڈبل تنخواہ ،گاڑی اور ہاؤس رینٹ کے ساتھ دوسری کمپنی سے آفر آئی تھی۔کمپنی نے گاڑی کی چابی بھی بھجوادی تھی،بلینک چیک بھی بھجوایا تھا۔مگر میں نے سب کچھ واپس بھجوادیا۔مجھے نہیں ان بڑی بڑی کمپنیوں میں کام کرنا ۔میں جہاں ہوں وہیں بہت خوش ہوں۔مجھے بڑی گاڑیاں،بڑے گھر اور یہ آسائشیں نہیں چاہیے۔یہ آسانیاں میری ترجیحات کبھی نہیں رہیں۔اب تم ہی بتاؤ جو عزت مجھے یہاں مل رہی کیاوہ کیا کم ہے؟
تیسرے باصلاحیت انسان دراصل میرے دوست کے دوست ہیں۔یہ ذہین بھی ہیں فطین بھی۔یہ سادگی پسند ہیں۔آپ کی ان کی سادگی کا اندازہ یہاں سے لگائیں(ان کے بقول) انہوں نے سی ایس ایس کا متحان دیا جس پر انہوں نے پہلی چند پوزیشنز میں جگہ پائی۔یہ چونکہ سوفٹ وئیر انجینئر ہیں تو چند دن پہلے مائیکروسوفٹ کمپنی کی طرف سے انہیں بہترین جاب کی آفر آئی ،اس آفر میں وہ تمام سہولتیں بھی شامل تھیں جن کی کوئی خواہش کرسکتا ہے۔اس دوران امریکہ کی یونیورسٹی نے انہیں سکالرشپ اور معقول رقم کے ساتھ اعلی تعلیم ان کے ہاں حاصل کرنے کا خط بھیجا ۔یوں سمجھیے قدرت ان کی قسمت پر مہربان ہے۔مگر وہ خوش نصیب کہتے ہیں انہوں نے یہ باتیں کسی کو آج تک کسی کو نہیں بتائیں یہاں تک کے ان کے گھر والوں کو بھی ان سب معاملات کا علم نہیں۔میں نے پچھلے آدھے گھنٹے سے ضبط کی ہوئی حیرانی کے ساتھ پوچھا تو وہ صاحب پھر آج کل کیا کر رہے ہیں؟” وہ اپنے محلے کی اکیڈمی میں بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں“ میرے دوست نے جواب دیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ شہباز وڑائچ کے کالمز
-
گلگت بلتستان میں کون حکومت بنائے گا؟
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک
اتوار 6 ستمبر 2020
-
مولانا کے کنٹینر میں کیا ہورہا ہے؟
پیر 4 نومبر 2019
-
جب محبت نے کینسر کو شکست دی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019
-
نواز شریف کی غیرت اور عدالت کا دروازہ
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
-
رانا ثنااللہ جیل میں کیوں خوش ہیں؟
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
مینڈک کہانی
منگل 1 اکتوبر 2019
-
اک گل پچھاں؟
اتوار 8 ستمبر 2019
فرخ شہباز وڑائچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.