
”وزیر اعظم کے 29 کروڑ کے دورے“
جمعرات 5 فروری 2015

فضل حق شہباز خیل
” امیرالمومنین!․․․․ آپ نے نئی شمع کو جلاکر پہلے سے جلتی شمع بھجادی، کیا حرج تھا کہ آپ پہلے ہی والی شمع کو جلنے دیتے․․․․․․ ہمیں تو ان دونوں شمعوں میں بظاہر کوئی فرق بھی نظرنہیں آتا“۔
(جاری ہے)
حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کی بات سن کر مسکرائے اور فرمایا:
” جو شمع جل رہی تھی اور میں نے آپ لوگوں کی آمد پر بھجادی، بیت المال کی رقم سے خریدی گئی تھی، آپ کی آمد سے پہلے میں چونکہ سرکاری کام کررہا تھا، اس لیے بیت المال کی رقم سے خریدی شمع جلارکھی تھی مگر آپ لوگ آئے ہیں تو یہ میری آپ سے ذاتی ملاقات ہے اس لیے میں نے سرکاری شمع گل کرکے اپنے ذاتی مال سے خریدی شمع روشن کرلی۔
آج یہ واقعہ یاد رہاہے جب کہ میرے سامنے خبر ہے کہ” وزیر اعظم نواز شریف کے15ماہ میں 16 غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے 29 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان دوروں میں 498 لوگ گئے“
وزارت امور خارجہ نے سینیٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جولائی 2013ء سے ستمبر2014ء تک 20 غیر ملکی دورے کیے جن میں 3 تا 8 جولائی 2013ء کو دورہ چین پر 2 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم کے ہمراہ 38 دیگر افرد تھے۔ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ ترکی کا تھا جس پرعوام کے خون پیسنے کے کی کمائی کے ایک کروڑ19لاکھ روپے اڑادیئے گئے ۔ تیسرا دورہ 29 ستمبر کو امریکا کا تھا جس کا ایندھن 9کروڑ 16 لاکھ روپے بنیں ۔
میاں نوازشریف جو اکثر اپنے بیانات میں ملکی ترقی پر بات کرتے ہیں اور موصوف بارہ سال ارض ِ مقدس میں بھی رہ چکے کاش کہ وہ ان دوروں کے دوران امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے اس زریں واقعہ کو سامنے رکھتے تو شاید قومی خزانے کا اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فضل حق شہباز خیل کے کالمز
-
سلام مادرِعلمی! شکریہ اساتذہ کرام!
جمعرات 21 فروری 2019
-
یادگار محفل
جمعہ 8 فروری 2019
-
”وزیر اعظم کے 29 کروڑ کے دورے“
جمعرات 5 فروری 2015
-
ایک نظم ایک سبق
جمعہ 30 جنوری 2015
-
نئے فضلائے کرام کی خدمت میں!!!
بدھ 21 مئی 2014
-
آئیں قرآن کو سینے سے لگائیں!!!
پیر 24 مارچ 2014
-
دوسرا آپشن
ہفتہ 14 دسمبر 2013
فضل حق شہباز خیل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.